ہیڈلائنز


اے پی ایس سانحےغم میں ڈوبے والدین کے زخم اب تک بھر نہیں سکے

Written by | روزنامہ بشارت

 خورشید شاہ کا کہنا تھا 'میں ایوان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے میں 140 سے زائد بچوں نے اپنی زندگی گنوائی تھی'۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بتا نہیں سکتے کہ بچوں کے والدین کس قدر جذباتی تھے جبکہ اس سانحے کے بعد پوری قوم، حکومت اور اپوزیشن نے متحد ہو کر وعدہ کیا تھا کہ معصوم بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

خورشید شاہ کے مطابق 'غم میں ڈوبے والدین کے زخم اب تک بھر نہیں سکے، ان سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنا ابھی باقی ہے، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ مایوس کن بات ہے اس پر عملدرآمد ہونا باقی ہے'۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیئے جاتے ہیں تاہم ایک ایسا واقعہ جس نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا اس کی چھان بین ہونا اب بھی باقی ہے۔

انہوں نے سوال کیا 'واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے میں کیا رکاوٹ حائل ہے؟ میں بحیثیت اپوزیشن لیڈر مطالبہ کرتا ہوں کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور معصوم جانوں کے نقصان کی وجوہات جان کر اس بات کا تعین کیا جائے کہ اس حملے کا فائدہ کس نے اٹھایا'۔

خورشید شاہ کا طنزیہ انداز میں کہنا تھا کہ لاہور کے چڑیاگھر میں مرنے والے ہاتھی کی انکوائری کا حکم تو دے دیا جاتا ہے لیکن 140 بچوں کے قتل کی تحقیقات کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں۔

اجلاس کے دوران کراچی کے مسائل پر بھی بات کی گئی۔

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ