ہیڈلائنز


ڈان لیکس میں تین افراد کو قربانی کا بکرا بنایا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کو شائع کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حلقے میں یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کیلئے تین افراد کی قربانی دی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ڈان لیکس میں راؤ تحسین اور طارق فاطمی کوعہدے سے ہٹایاگیا جس پر راؤ تحسین عدالت چلے گئے ہیں اور طارق فاطمی نے بھی اپنی بے گناہی سے متعلق خط لکھا ہے جب کہ پرویز رشید کو پہلے ہی قربانی کا بکرا بنایا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے ایک حلقے میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ کسی ایک فرد کو بچانے کے لیے ان تینوں افراد کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے اور خود جن کوافراد کو حکومت نے ذمہ دار ٹھہرایا ہے وہ انکار کر رہے ہیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ ڈان لیکس میں 2 فریق ہیں جب کہ ہم کہتے ہیں صرف ایک فریق ہے اگر قومی سلامتی داؤ پر لگی تو ذمہ دار کون ہے؟ یہ سوال حل طلب ہے اور اب تک اپنی جگہ پر کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس کی مفصل رپورٹ پارلیمان کےسامنے رکھی جائے کیوں کہ ڈان لیکس کی رپورٹ سامنے آنے تک صورت حال واضح نہیں ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی سب سےمقدم ہے لیکن اسپیکرحکومتی دباؤکی وجہ سےڈان لیکس پربات نہیں کررہے جب کہ ڈان لیکس عالمی فورم پر پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے جس کا پردہ چاک ہونا چاہیئے۔

انہوں نے فاٹا کے حوالے سے پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سےلوگ فاٹااصلاحات بل پر سیاست کر رہے ہیں جب اب تک اس پر فاٹا کے عوام کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا ہے اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا بل کو پارلیمنٹ میں لانا چاہیے۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ