ہیڈلائنز


پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے فیصلہ نہیں ہوا،خواجہ سعد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد…وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پر ویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو اہے،اس معاملے پر ابھی مشاورت جا ری ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پر ویز مشرف نے سیاست میں آنے کا فیصلہ خود کیا تھا اب وہ صورت حال کو بر داشت کریں۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر ان کو ملک سے جانے کی اجازت دی گئی تو سندھیوں اور بلوچوں کو کیا جواب دیں گے

۔پرویز مشرف نے آئین کو بار بار توڑا اور ام الجرائم کیا ہے،مشرف کیخلاف کارروائی حکومت کی منشا پرنہیں بلکہ عدالت کے حکم پرہو رہی ہے تاہم پر ویز مشرف کانام ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست موصول ہوئی جس پر مشاورت ابھی جا ری ہے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے پر ویز مشرف پر تنز کرتے ہو ئے کہا کہ پر ویز مشرف کبھی دل پرہاتھ رکھتے ہیں،کبھی بیڈاورکبھی آئی سی یو میں ہوتے ہیں ،وہ انوکھے مریض ہیں جوآئی سی یو میں بھی اورعدالت بھی چلے جاتے ہیں، مرد کے بچے بنیں، ڈرامے بازی چھوڑ دیں۔  

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ