ہیڈلائنز


ملک بھر کے 70 ہزار سے زائد مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کیا گیا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ اس اقدام کے بعد عوام گھر بیٹھے اپنے پولنگ اسٹیشن کے محل وقوع کا پتہ لگاسکیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر اور موبائل پر پولنگ اسٹیشن کا نقشہ، محل وقوع، تصویر اور گھرسے فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی تمام پولنگ اسٹیشنز پر مزید کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ ہفتہ (12 مئی) کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمدر ضا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے نے ملک بھر کے چاروں صوبوں اور فاٹا میں مجوزہ 70 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن کا سروے کیا جس میں تمام پولنگ اسٹیشنز کی تصاویر لی گئیں اور یہ معلوم کیا گیا کہ ان پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتیں جیسے پانی ، بجلی ،بیت الخلاء ، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات موجود ہیں یا نہیں۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنز نے ہدایت دی کہ جن صوبوں کے پولنگ اسٹیشنز میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے وہاں کے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو خطوط لکھ کر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دی جائیں۔

Sunny

17°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 32%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Partly cloudy
Friday 10°C / 20°C Mostly sunny
Saturday 12°C / 21°C Sunny
Sunday 14°C / 21°C Mostly sunny
Monday 12°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ