ہیڈلائنز


وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈروڈ فورم کااہم مقصدمشترکہ ترقی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

وزیراعظم نوازشریف چین کے چھ روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں سی پیک سے متعلق ایک اہم فورم میں انہوں نے اور چینی صدر ژی جنگ پن نے خطاب کیا۔

اس موقع پر پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سرمایہ کار اس منصوبےمیں سرمایہ کاری کررہےہیں اور یہ منصوبہ تین براعظموں کوملائے گا‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبےسےدنیاکے پینسٹھ ممالک استفادہ کرسکتےہیں اوراس کے نتیجےمیں معاشی خوشحالی آئے گی اور یہ معاشی خوشحالی دہشت گردی پرقابوپانےمیں معاون ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آنےوالی نسلوں کےلیےتحفہ ہے ون بیلٹ ون روڈمنصوبہ شاہراہ ریشم کی یاد تازہ دلاتاہے۔

دوسری جانب فورم سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ کا کہناتھا کہ یہ اکیسویں صدی کاسب سے عظیم منصوبہ ہے،اور اس سے دنیابھرکامفادوابستہ ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اس منصوبے کے نتیجے میں امیراورغریب ممالک میں فرق کم ہوگا۔

چینی صدر نے یہ بھی کہا کہ دنیاکےامن کے لئے یہ منصوبہ اہم کرداراداکرےگا‘ اان کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ سےتعلیم اورصحت کےشعبوں کی ترقی میں مددملےگی۔

چینی صدر نے اس بات پرزور دیا تمام ممالک ایک دوسرےکی خودمختاری کااحترام کریں اوردنیامیں موجود تنازعات کومذاکرات کےذریعےحل کرناہوگا۔

یاد رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو عالمی سطح پر توسیع دینے کے لیے ون بیلٹ ون روڈ کا نام دیا جارہا ہے اور اس منصوبے سےمتعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ خطے میں خوشحالی کا ایک نیا باب شرو ع ہوگا۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ