ہیڈلائنز


نورین لغاری کو انتہا پسندی کے خلاف برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مبینہ طور پر داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی اور دہشتگردوں کے چنگل سے بازیاب کرائی جانے والی لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے برینڈ ایمبسڈر بنایا جائے گا۔

قومی اخبار روزنامہ 92نیوزنے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرائی جانے والی میڈیکل کی طالبہ نورین لغاری دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گی۔ اس حوالے سے نورین جبار لغاری کو نوجوان نسل میں انتہا پسندی کے خلاف برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔۔  نورین لغاری یونیورسٹیز میں اپنے تجربے کی روشنی میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور مذہب کی غلط تشریح کرنے والوں سے متعلق بات کرے گی۔نورین لغاری کو داعش کے پروپیگنڈہ نظریات پر دسترس رکھنے والے 3مذہبی اسکالر نورین لغاری کو تربیت دیں گے اور اس حوالے سے طالبہ کو جوابی بیانیہ سکھایا جائے گا۔

قومی اخبار نے سیکورٹی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ نورین لغاری کو ریڈ کلائزیشن پروگرام سے گزارا جا رہا ہے۔اسے کامیابی سے مکمل کیے جانے کے بعد نورین لغاری کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں انتہا پسند سوچ اور دہشتگردی کے خلاف لیکچرز دلوائے جانے پر کام شروع کر دیا گیا ہے نورین کو گھر جیسا ماحول دیا جا رہا ہے۔ اس سارے عمل کے دوران نورین کی ٹیموں سے جھجھک اور ہچکچاہٹ ختم کرنے کے لیے نورین کے والد کو بھی اس کے پاس بلاا لیا گیا ہے

Partly cloudy

18°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 46%
Wind: SE at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ