ہیڈلائنز


اسلام آباد سے ایم کیوایم لندن کا بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : اسلام آباد میں واقع ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایم کیوایم لندن کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے مرکزی ملزم معید کے علاوہ متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہاؤسنگ سوسائٹی کےخلاف کارروائی میں سوسائٹی کے دفتر سے جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ متعدد ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کراچی سے فرار ہو کر یہاں پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی میں تلاشی اور آپریشن کا سلسلہ 24 گھنٹے جاری رہا جس کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جو کراچی سے فرار ہو کر اسلام آباد پہنچے تھے اور ایم کیو ایم لندن سے سیاسی وابستگی رکھتے ہیں جب کہ دفتر سے بھاری مقدار میں جدید اور آٹومیٹک اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک بنگلے کے اصل مالک کی وفات کے بعد اہل خانہ کو ڈرا دھمکا کر کاغذات اپنے نام کر الیے تھے جس کی اطلاع متاثرہ خٰاتون نے 15 دسمبر 2016 کو حساس اداروں کی دی جنہوں نے تحقیقات کے بعد آج آپریشن کیا اور سنگین جرائم میں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان ہاؤسنگ سوسائٹی سے جمع کردہ رقوم لندن بھیجا کرتے تھے اور ان ملزمان کے خلاف قتل اور سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ