ہیڈلائنز


چوہدی نثار نے نجی تقریب میں اہنے دل کی بات کہ دی

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔
 
زرائع کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس مٹی کا پانی پیا ہے اور اس سے وفا بھی کی ہے، اپنی ساری زندگی کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے نظریں نیچی ہوں، کوئی فیکٹری نہیں یا پٹرول پمپ نہیں بنایا۔ ہمیشہ یہ ہی چاہا کہ جب حکومت ملے تو ملک کا پیسا عوام کی خدمت میں نچھاور کروں اور جب اپوزیشن میں آؤں تو حق کی آواز بلند کرسکوں اور کوئی مجھے خرید نہ سکے۔
 
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ فیصلے گلیوں اور چوراہوں پر نہیں بلکہ منتخب پارلیمان، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں، کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے، اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔
Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 82%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ