ہیڈلائنز


آئندہ تین برس کے دوران 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم

Written by | روزنامہ بشارت

اوبر کی ٹیم اور گورے کوٹے نے اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف انویسٹمنٹ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں آئندہ تین برسوں کے دوران 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورے کوٹے نے اوبر کے سرمایہ کاری پلان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پاکستانیوں کو قابل اعتماد، رعایتی اور محفوظ سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ اوبر پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پر عزم ہے۔

گورے کوٹے نے اوبر کے لیے پاکستان کو انتہائی اہم ملک قرار دیا اور کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وہ یہاں مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس وقت کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور حیدرآباد میں اوبر کی سروس دستیاب ہے تاہم مزید سرمایہ کاری کے ذریعے اوبر پاکستان کے دور دراز کے شہروں تک پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے اس موقع پر کیا کہ ’پاکستان ایک مضبوط معیشت کا حامل ملک ہے جبکہ تیزی سے ابھرتا ہوا متوسط طبقہ اوبر سے مستفید ہوسکتا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2016 سے اوبر پاکستان میں سروسز فراہم کررہا ہے اور پاکستانیوں کو نہ صرف معاشی بہتری کے مواقع بلکہ سستی، قابل اعتماد اور محفوظ سفری سہولتیں بھی فراہم کررہا ہے۔

گورے کوٹے نے کہا کہ پاکستان میں سروس لانچ کرنے کے بعد سے اوبر اس میں وسعت کے لیے کوشاں رہا ہے اور اس عمل کے دوران ملازمت کے ہزاروں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

Mostly sunny

11°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 60%
Wind: NW at 17.70 km/h
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Partly cloudy
Tuesday 13°C / 18°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ