ہیڈلائنز


ڈان لیکس کی رپورٹ متنازع مواد نشر کرنے پر چینلز کو انتباہ جاری

Written by | روزنامہ بشارت

پیمرا ہیڈ کواٹرز سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کو اس کے کمپلینٹس اینڈ کال سنٹر ، ٹوئیٹر و فیس بک اکاﺅنٹ اور ویب سائٹ کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ بعض ٹی وی چینلز، ان کے کچھ تجزیہ کار اوراینکر زمسلسل یہ پروپگینڈہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں سول و ملٹری تعلقات انتہائی خراب ہیں اور نا معلوم ذرائع کے حوالہ سے خبروں اور تجزیوں کو بڑھا چڑھا کے پیش کیا جاتا ہے.

یہ غیر ذمہ دارانہ طرزِعمل نہ صرف ملکی مفاد اورقومی سلامتی کے منافی ہے بلکہ ایسی غیر پیشہ وارانہ گفتگو کر کے پاکستان کی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر ایک غیر سنجیدہ اور ناکام ریاست کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جہاں پر جیسے آئین اور قانون کی کوئی وقعت نہیں۔دشمن کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں قوم اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کیے جائیں تا کہ پاکستان یکسوئی اور اتحاد کے ساتھ آگے نہ بڑھ سکے، ایک ایسے وقت جب دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اور فوج کے بہادر جوان اور آفیسرز سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور عوام شہروں اور قصبوں میں دہشت گردوں کا شکار ہورہے ہیں، چند مخصوص عناصر کی طرف سے ٹی وی چینلز کو استعمال کرتے ہوئے فوج اور قوم کے درمیان مسلسل اختلافات پیدا کرنے کی مذموم کوشش کرنا قومی مفاد کے خلاف اور ایک انتہائی تشویش ناک امر ہے اور فوج اور قوم کی دی گئی قربانیوں کا اثرزائل کرنے کی گھناﺅنی کوشش ہے، جس پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔

 

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 83%
Wind: NNE at 6.44 km/h
Monday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Tuesday 15°C / 22°C Partly cloudy
Wednesday 16°C / 22°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Showers
Friday 12°C / 16°C Scattered thunderstorms
Saturday 12°C / 18°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ