ہیڈلائنز


سی پیک کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

وزیر اعظم نواز شریف نے چین میں اپنے 6 روزہ دورے کے پہلے دن چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی۔

دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے اور پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہا کہ پاکستانی وفد میں چاروں وزرائے اعلیٰ شامل ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے ہم سب ایک ہیں اور سی پیک کے ترجیحی منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتے ہیں۔

دنیا کے اہم رہنماؤں کی فورم میں شرکت خوش آئند عمل ہے۔

چینی وزیر اعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت پر وزیر اعظم نواز شریف کاخیر مقدم اور شکریہ بھی ادا کیا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم 6 روزہ دورے پر چین میں ہیں جس کے بعد وہ ہانگ کانگ بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وفد میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اسحاق ڈار، احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ سعد رفیق، انوشے رحمان اور دیگر شامل ہیں۔

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ