ہیڈلائنز


مولانا عزیز نے مالی بے ضابطگیوں پر لال مسجد کمیٹی توڑ دی

Written by | روزنامہ بشارت

خطیب لال مسجد مولانا عبدالعزیز نے مالی بے ضابطگیوں پر 10 سال سے قائم لال مسجد کی 3 رکنی کمیٹی تحلیل کر دی ہے، جس کے نتیجے میں موجودہ قائم مقام خطیب مولانا عامر صدیق جوان کے بھانجے بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ان کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ گزشتہ روز نمازیوں نے سابق کمیٹی کے رکن حبیب الرحمان کو مسجد میں داخلے سے روک دیا۔ مولانا عبدالعزیز نے عامر صدیق کو ایک خط لکھ کر ان سے متعدد سوالات کا جواب طلب کیا ہے۔ مولانا کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے لال مسجد کو چندہ گاہ بنا دیا۔ میری مخالفت کے باوجود بحریہ ٹاﺅن انتظامیہ کو مسجد کی تزئین و آرائش کی اجازت دی گئی، حالانکہ مسجد کی توسیع زیادہ اہم تھی ۔ مسجد کیلئے لئے گئے چندوں کا آڈٹ نہیں کرایا گیا، نہ چندے کی رسیدوں کا حساب کتاب ہے۔ مولانا عزیز نے کہا کہ بہت جلد ایماندار افراد پر مشتمل نئی کمیٹی بنائی جائے گی۔

Thunderstorms

26°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 77%
Wind: ESE at 17.70 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ