ہیڈلائنز


احترام رمضان آرڈیننس 1981 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے احترام رمضان آرڈیننس 1981 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ ترمیمی بل کے تحت آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان پر جرمانے کی رقم 500 روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

بل کے مطابق رمضان میں روزہ کے اوقات کے دوران کھلے عام کھانے پینے اور سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو 500 روپے جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

اس ضمن میں آرڈیننس کی خلاف ورزی کے مرتکب ٹی وی چینلز اور سینما ہاؤسز پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

مذکورہ آرڈیننس میں ترمیم کا بل رواں برس 16 جنوری کو سینیٹر تنویر خان کی جانب سے پیش کی گیا تھا جسے آج اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں غور و حوض کے بعد منظور کرلیا گیا۔

بل پیش کرتے ہوئے سینیٹر تنویر خان نے آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں اراکین نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ ماہ رمضان میں سینما ہاؤسز کو صبح اور افطار کے بعد 3، 3 گھنٹوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا جائے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے تجویز دی کہ سینما ہاؤسز کو پورے ماہ رمضان کے لیے بند کردیا 


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: E at 6.44 km/h
Friday 22°C / 32°C Sunny
Saturday 25°C / 33°C Sunny
Sunday 27°C / 33°C Partly cloudy
Monday 26°C / 33°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 30°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 26°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ