ہیڈلائنز


اعظم طارق کو قتل کرنے کےالزام میں سبطین کاظمی گرفتار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : ایف آئی اے نے مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کی اور مولانا اعظم طارق کے قتل میں مطلوب ملزم سبطین کاظمی کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ملزم نجی پرواز کے ذریعے دوحہ کے راستے برطانیہ جانے کی کوشش کررہا تھا ۔

ایف آئی اے کے مطابق حکومت پاکستان نے اس کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی مگر ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا ۔

ملزم سبطین کاظمی کیخلاف دوہزار تین میں تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہوا تھا اور سبطین کاظمی کواس مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا ، ملزم پر رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو قتل کرنے کا الزام ہے


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 59%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Saturday 24°C / 33°C Mostly sunny
Sunday 26°C / 33°C Mostly sunny
Monday 26°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 25°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 21°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ