ہیڈلائنز


اگر نوٹی فکیشن غلط تھا تو وہ میڈیا تک کیسے پہنچا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگر نوٹی فکیشن غلط تھا تو وہ میڈیا تک کیسے پہنچا، انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلئیر کی ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈان لیکس کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا ٹوئٹ واپس لینے پر اپنے ردعمل میں کہی، شیری رحمان نے کہا کہ نوٹی فکیشن اگرغلط تھے تو جاری کیوں کیے گئے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پوزیشن کلیئرکرلی ہے، اعتزاز احسن کی رائے کے خلاف نہیں جانا چاہتی، ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس میں ایک وفاقی وزیر سمیت تین افراد کو گرایا گیا۔

شیری رحمان نے سوال کیا ہے کہ حکومت کو مطمئن کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا، جو سیٹلمنٹ آج ہوئی ہے یہ پہلے کیوں نہیں ہوئی؟

واضح رہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے آئی ایس پی آر کی جانب سے کیا گیا ٹوئٹ واپس لے لیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کا ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پیرا 18 کی منظوری اور عمل درآمد کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پہلے جو نوٹی فکیشن جاری کیا تھا وہ نامکمل تھاجو آج مکمل ہوگیا ہے اس لیے ٹویٹ واپس لے لیا گیا ہے

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: SSE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ