ہیڈلائنز


ڈان لیکس معاملے میں اصل ذمہ دار وزیراعظم ہاوس تھا

Written by | روزنامہ بشارت

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ڈان لیکس معاملے میں اصل ذمہ دار وزیراعظم ہاوس تھا، قوم کو بتایا جائے کہ کیا مسئلہ تھا جس کے باعث ڈیڈلاک پیدا ہوا تھا۔

انھوں نے کہا کہ گورنرسندھ میڈیا پر کہہ چکے ہیں، وزیراعظم ہاوس میں اجلاس سنے جاتے تھے، وزیر اعظم ہاوس کے میڈیا سینٹر میں ساری باتیں سنی جاتی تھیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا پیپلز پارٹی اداروں کی جنگ نہیں چاہتی، ہمیں اب آگے بڑھنا چاہئے، اب دیکھتے ہیں پاناما پر کیا حشر ہوتا ہے، پیپلزپارٹی نےہمیشہ اداروں کی مضبوطی کی بات کی، ہمسایہ ممالک خصوصا انڈیا فوج کو متنازع بنانا چاہتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابھی دیکھتے ہیں پاناما لیکس پر کیا حشر ہوتا ہے، قطری خط کو بھی سپریم کورٹ کے 5ججزنےمسترد کیا ، جے آئی ٹی صاف ستھری ہے، ثابت ہوچکا ہے کہ منی ٹریل نظرنہیں آتی، آصف زرداری سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی،  آصف زرداری سے جے آئی ٹی کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

 

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Saturday 25°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny
Friday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ