ہیڈلائنز


بین الاقوامی میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے

Written by | روزنامہ بشارت

فلسطینی سفیر ولید ابو علی نے پریس کانفرنس میں پاکستان میڈیا سے مدد مانگتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں 6 ہزار 5 سو فلسطینی قیدی موجود ہیں، 1800فلسطینی قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے، فلسطینی قیدیوں کی مشکلات کو اجاگر کیا حائے تاکہ بین الاقوامی برادری توجہ دے۔

فلسطینی سفیر نے کہا کہ میں ماضی میں اسرائیلی علاقے میں بھوک ہڑتال دیکھ چکا ہوں، اسرائیل مغربی دنیا میں انسانی حقوق کا چیمپین بنتا ہے، دوسری جانب وہ فلسطینیوں کے حقوق کو طاقت سے غضب کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں یہودی دنیا کے مالیاتی نظام، میڈیا اداروں اور بینکنگ نظاموں کو کنٹرول کر رہے ہیں، اسرائیل اور یہودی اب سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کر رہے ہیں۔

ولید ابو علی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں، آج آپ اپنے فلسطینی بھائیوں کی میزبانی کریں گے تو ایک روز آئے گا، جب فلسطینی آپ کی یروشلم میں میزبانی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہودیوں کی فلسطین میں غیر قانونی آباد کاری کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک فلسطین میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 45%
Wind: N at 11.27 km/h
Friday 21°C / 28°C Sunny
Saturday 20°C / 29°C Sunny
Sunday 22°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 27°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 18°C / 26°C Sunny
Thursday 22°C / 26°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ