ہیڈلائنز


ایران نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو تک رسائی مانگ لی

Written by | روزنامہ بشارت

کوئٹہ میں مقیم ایران کے قونصل جنرل محمد رفیع نے دو روز قبل ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ ایرانی وزیرنے یہ دورہ گزشتہ دنوں دس ایرانی بارڈر فورسز کے اہلکاروں کے ہلاک ہونے والے واقعے کے بعد کیا

کوئٹہ میں مقیم ایران کے قونصل جنرل محمد رفیع سے یہ پوچھا گیا کہ آیا اس دورے کے دوران کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھی کوئی بات ہوئی یا نہیں؟

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کلبوشن یادیو کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بات چیت عمل میں نہیں آئی۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ ایرانی حکومت نے کلبھوشن یادیو سے پوچھ گچھ کے لیے پاکستانی حکام سے درخواست کی ہے۔

بھارتی نیوی کے افسر کلبھوشن یادیو کو  3مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ جس کے بعد بھارت نے تسلیم کیا تھا کہ بلوچستان سے پکڑا جانے والا جاسوس کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کاافسر تھا، بحریہ سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی تھی۔

 

،

Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 68%
Wind: SE at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ