ہیڈلائنز


افغانستان کی جانب سے تحفظات دور کئے جانے تک چمن بارڈر بند رہے گا، سرتاج عزیز

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دور نہیں کرتی تب تک چمن بارڈر بند رہے گا۔

پاکستان میں تعینات افغان سفیرعمر ذخیل وال نے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاک افغان تناوٴ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ، اس موقع پر مشیر خارجہ نے افغان سفیر کو پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ افغان وزیرخارجہ کو پاکستانی حکام سے مسئلہ اٹھانا چاہیے تھا، افغان فورسز نے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا لیکن اب جب تک افغان حکومت پاکستان کے تحفظات دورنہیں کرتی باب دوستی بند رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغان بارڈرفورسزکی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا اورفائرنگ اور گولہ باری سے ایف سی اہلکاروں سمیت 11 پاکستانی شہید جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ