ہیڈلائنز


جے آئی ٹی ممبران کی سیاسی وابستگی کس کیساتھ ۔۔۔؟

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) پانامہ کیس میں فریق اول وزیراعظم نوازشریف کو براہ راست جوابدہ پاکستان کی سب سے بڑی سویلین انٹیلی جنس ایجنسی ۔۔انٹیلی جنس بیورو (IB)کے سربراہ آفتاب سلطان، جن کی “خصوصی خدمات” پر سپر یم کورٹ کے احکامات کے برعکس غیرقانونی طور پر تیسری مرتبہ ایکسٹیشن دی گئی ہے ،کے ماتحت عملہ نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر تشکیل پانیوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT)کے ممبران کی سیاسی وابستگی اور جھکاؤ بارے رات گئے پانامہ کیس کے مرکزی ملزم وزیراعظم نوازشریف کو رپورٹ دیدی ہے ۔

وزیر اعظم کی جانب سے آئی بی سے جے آئی ٹے کے ممبران کے حوالے سے جو چیز خاص طور پر پوچھی گئی ،وہ ان کی کسی سیاسی پارٹی سے بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاسی وابستگی ، ہمدردی یا جھکاؤ کے سے متعلق تھا جبکہ دوسری جانب یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا ان میں کوئی افسر ذہنی طور پرن لیگ کے خلاف تو نہیں ۔ آئی بی کی جانب سے رات گئے جو وزیر اعظم کو رپورٹ دی گئی ہے اس کے مطابق جے آئی ٹی کے کسی ممبر بشمول آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسران، کسی کی بھی بالواسطہ یابلاواسطہ پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی نہیں،نہ ہی کوئی افسر پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھتا ہے اور نہ ہی ان کا جھکاؤ پی ٹی آئی کی طرف ہے ۔ آئی بی کی رپورٹ میں ان افسران کے بارے میں جو رپورٹ دی گئی ہے اس کے مطابق ان افسران کو غیر جانبدارافسران کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

Clear

9°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 18°C Sunny
Monday 11°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 15°C Sunny
Wednesday 7°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 13°C Sunny
Friday 10°C / 14°C Sunny
Saturday 12°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ