ہیڈلائنز


سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 520 افسران کی بھاری تنخواہوں کے عوض بھرتیوں کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: موجودہ دور حکومت کے ابتدائی چار سالوں میں سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھاری تنخواہوں پر520افسران کو نوکریاں دی گئیں جبکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمین کے خاندان کو دئیے گئے پیکج کی مد میں 138 نوکریاں دی گئیں۔

 سرکاری دستاویزات کے مطابق موجودہ دور حکومت کے ابتدائی چار سالوں میں سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 520ملازمین کو بھاری تنخواہوں پر بھرتی کیا گیا ہے،ایک ڈی جی بھرتی کیا گیا جس کو ایم ون سکیل کے تحت تنخواہ ومراعات دی جارہی ہیں،گروپ ای جی9میں ایک کنٹریکٹ ملازم کو بھرتی کیا گیا ہے،اس کی ماہانہ 2لاکھ36 ہزار700روپے سے ای جی07 گروپ میں19 افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہوں میں ایک لاکھ85 ہزار روپے دی جارہی ہے،ای جی 5گروپ میں12افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ44ہزار900 روپے ہے،ای جی3 گروپ میں9کنٹریکٹ اور31مستقل افراد کو بھرتی کیا گیا جن کو ایک لاکھ13ہزار100روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے۔

ای جی ون میں6افراد کو کنٹریکٹ پر اور217کو مستقل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا جن کو88ہزار 200روپے ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے،دستاویزات کے مطابق ملازمین کے خاندان کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ پیکج کے تحت 138 ملازمین کو کنٹریکٹ بنیادوں پر ملازمتیں دی گئیں،ای جی ون سکیل میں58 ای جی4 میں 15،ای جی5 میں57،ای جی7 میں5،ای جی9میں2اورای جی10میں ایک شخص بھرتی کیا گیا،ان افراد کو اوپر بنائے گئے پے سکیل کے مطابق19ہزار800 سے لیکر68ہزار 400روپے تنخواہ دی جارہی ہے،ان چار سالوں کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روزانہ کی بنیاد پر کسی فرد کو بھرتی نہیں کیا گیا

Mostly cloudy

13°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 53%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 10°C / 19°C Mostly cloudy
Tuesday 11°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny
Friday 9°C / 17°C Sunny
Saturday 9°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 11°C / 16°C Mostly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ