ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے پاناما لیکس عمل درآمد کیس میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس عمل درآمد کیس میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔جےآئی ٹی کی تشکیل کاعدالتی حکم متعلقہ اداروں کوارسال کردیاگیاہے۔حکم نامہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو بھی ارسال کردیاگیاہے۔عدالتی حکم نامہ جےآئی ٹی میں نامزدافسران کوبھجوادیاگیا۔

پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ بنچ نے جےآئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔سپریم کورٹ نےناموں کو حتمی شکل دی۔جے آئی ٹی کا دفتر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔تحقیقات میں اٹھنے والے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کریگی۔جےآئی ٹی کوتمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔سپریم کورٹ نے حکم دیاہےکہ حکومت جےآئی ٹی کوتمام مطلوبہ فنڈزفراہم کرے۔ابتدائی طورپرجےآئی ٹی کو20ملین روپےجاری کرنےکاحکم دیاگیاہے۔ٹیم سرکاری اداروں سےماہرین کی خدمات حاصل کرسکےگی۔دفتری عملےکاانتخاب جےآئی ٹی ارکان کی صوابدیدہوگا۔

سپریم کورٹ نےمزیدحکم دیاہےکہ متعلقہ محکمےارکان کوقیام وطعام کی سہولیات فراہم کریں گے۔جےآئی ٹی مقامی اورغیرملکی ماہرین کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔ٹیم ضابطہ فوجداری ایف آئی اےایکٹ،نیب آرڈیننس کےتحت تحقیقات کریگی۔ سپریم کورٹ نے واضح ہدایت دی ہےکہ تمام ادارےجےآئی ٹی کےساتھ تعاون کےپابندہونگے۔ سپریم کورٹ نے کہاہےکہ ٹیم سےتعاون نہ کرنےوالوں کوسپریم کورٹ کےنوٹس میں لایاجائے۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو جےآئی ٹی ارکان اورسیکریٹریٹ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کےلیے کہاہے۔

جے آئی ٹی سربراہ ایف آئی اے کے واجد ضیاء ہوں گے۔ان کے علاوہ اسٹیٹ بینک کےافسرعامرعزیزاور ایس ای سی پی سے بلال رسول کو بھی جے آئی ٹی میں شامل کیاگیاہے۔عامرعزیزڈیپوٹیشن پرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈفنانس میں تعینات ہیں۔بلال رسول میڈیااورکارپوریٹ کمیونیکیشن میں تعینات ہیں۔

نیب سے عرفان منگی کو بھی جے آئی ٹی کاحصہ بنایاگیاہے۔آئی ایس آئی سے بریگیڈیئرنعمان سعید اور ایم آئی سے بریگیڈئیر کامران خورشید کوپانامہ لیکس کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

اس کیس کی جے آئی ٹی بائیس مئی کو رپورٹ پیش کرے گی اور اس تاریخ کو ہی اس کیس کی سماعت ہوگی۔سپریم کورٹ نے کہاہےکہ جےآئی ٹی ہر2ہفتےبعد پیشرفت رپورٹ پیش کرے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پانامہ کیس سے متعلق اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کاحکم دے دیاتھا۔

Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ