ہیڈلائنز


کرنل (ر) حبیب ظاہرنیپال میں موجود نہیں، نئے انکشافات

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نیپال میں نوکری کی غرض سے جاکر اغوا ہوجانے والے کرنل (ر) حبیب ظاہر نیپال میں موجود نہیں ہیں جب کہ ان کے حوالے سے نئے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔
نوکری کے جھانسے میں پھنس کر اغوا ہو جانے والے پاک فوج کے سابق کرنل حبیب ظاہر کے حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق وہ اس وقت نیپال میں موجود نہیں ہیں۔ جب کہ نیپال میں ان کے اخراجات، ہوٹل، ٹکٹ بکنگ کرنے والے بھارتی کرداروں کے نام سامنے آگئے۔
اطلاعات کے مطابق کرنل (ر) حبیب ظاہر کو نوکری کی پیشکش بھارت سے ویب سائٹ پر کی گئی، شواہد سے پتہ چلا ہے کہ حبیب ظاہر 6 اپریل کی صبح ڈیڑھ بجے کھٹمنڈو پہنچے جہاں انہیں لینے کے لئے ساڑھے گیارہ بجے سے ہی 2 بھارتی باشندے ایک گاڑی سمیت موجود تھے جو انہیں لے کر پہلے بحروا گئے اور وہاں سے لمبینی ائیرپورٹ تک پہنچے۔ لمبینی سے بھارتی سرحد کو پار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ناہی وہاں تلاشی کاکوئی نظام ہے، اسی لئے حبیب ظاہر کو لمبینی ائیرپورٹ سے ٹیوٹا میک گاڑی کے ذریعے بھارتیسرحد تک پہنچایا گیا اور حبیب ظاہر کے زیراستعمال سم کارڈ پر آخری سنگنل لمبینی میں قائم مایادیوی مندر کے قریب کالی دہاٹاور سے موصول ہوئے۔
اس تمام عرصے میں کرنل (ر) حبیب ظاہر نے جہاں بھی جس ہوٹل میں قیام کیا ان کے ہوٹل بل اور ٹکٹ بکنگ بھارتی شہری ڈولی رینچل کے ذمے تھی جو 4 اپریل سے لمبینی ائیرپورٹ پر موجود تھا۔ تمام انکشافات کے باوجود اب تک کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا ۔

Sunny

23°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 37%
Wind: NW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 22°C / 29°C Sunny
Friday 22°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 29°C Sunny
Sunday 21°C / 27°C Sunny
Monday 19°C / 25°C Scattered thunderstorms
Tuesday 18°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ