ہیڈلائنز


پاکستانی طلبہ کی جبری واپسی

Written by | روزنامہ بشارت

غیر سرکاری تنظیم کی دعوت پر بھارتی دورے پر گئے 50 پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کے گروپ کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔

پاکستانی طلبہ کو نئی دہلی کی این جی او ’راؤٹس ٹو روٹس‘ کی طرف سے ’ایکسچینج فار چینج‘ پروگرام کے تحت بھارت مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستانی طلبہ، اساتذہ اور عملے پر مشتمل 50 رکنی وفد کی سیکیورٹی کو جواز بناتے ہوئے بھارتی حکومت نے این جی او کو تجویز دی تھی کہ یہ وقت میزبانی کے لیے ’نامناسب‘ ہے، جس کے بعد سخت سیکیورٹی میں ان طالب علموں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے واپس پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ 'بھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات دنیا بھر کی توجہ حاصل کرچکے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان مخالف پالیسی سمیت مسلمان، عیسائی اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر بھارت میں ہونے والے ظلم و ستم پر بین الاقوامی برادری تشویش کا اظہار کرچکی ہے'۔

 

Clear

20°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 36%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 20°C / 29°C Sunny
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 20°C / 28°C Sunny
Sunday 21°C / 28°C Mostly sunny
Monday 20°C / 26°C Sunny
Tuesday 20°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ