ہیڈلائنز


روس پاکستان کےساتھ چین کی طرح کاروباری تعلقات کو بہتر کرنا چاہتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

بے روزگاری کے خاتمے کے لیے سود مند ہوسکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری کی جانب سے ان کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں نور حبیب شاہ نے کہا کہ پاک-روس تجارت دونوں ملکوں کے کاروباری حضرات کے لیے نئےمواقع پیدا کرسکتی ہے۔

ماسکو میں رہائش پذیر رشین-پاکستانی کمیونٹی کے بھی چیئرمین نور حبیب شاہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کی عالمی سطح پر قدر کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس-پاکستان کا تعاون چند برسوں میں بے روزگاری کو ختم کرسکتا ہے،روس چاہتا ہے کہ چین طرح پاکستان کے ساتھ کاروباری معاملات کو ترقی دی جائے۔

نورحبیب کا کہنا تھا کہ 6 ہزار کنٹینر 45 روز کی مسافت کے بعد روزانہ کی بنیاد پر روس میں داخل ہوتے ہیں، یہ کنیٹینر پاکستان کے راستے سے روس کی مختلف ریاستوں میں چند دنوں میں پہنچ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی روٹ وقت اور سرمایہ کاری میں بیرونی نقصان کو کم کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے، پاکستان دیار کی لکڑی بھی درآمد کرسکتا ہے جس کی روس میں فراوانی ہے۔

پاکستانی نژاد تاجر نے مزید کہا کہ روس میں اسلام دوسرا سرکاری مذہب ہے، یورپ کی سب سے بڑی مسجد ماسکو میں ہے اور روسی فوج میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

خطے کی بدلتی صورت حال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے میں اہم اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اعجاز چوہدری نے نورحبیب شاہ کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہا اور دعویٰ کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کی جماعت کی حمایت کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی اربوں میں کما کر روپے کے ذریعے پاکستان بھیجتے ہیں لیکن حکومت ان کی فلاح کے لیے ضروری اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے۔

اعجاز چوہدری نے دونوں ملکوں کے تاجروں پر زور دیا کہ انھیں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے ایک دوسرے کے دورے کرنے چاہیے۔

پی ٹی آئی لاہور اربن کے صدر ولید اقبال، غلام محی الدین دیوان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 63%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 24°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 31°C Sunny
Wednesday 23°C / 31°C Sunny
Thursday 26°C / 30°C Sunny
Friday 25°C / 30°C Sunny
Saturday 25°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ