ہیڈلائنز


ایبٹ آباد رپورٹ میں قومی سلامتی سے متعلق چند حساس معلومات بھی شامل ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

ایبٹ آباد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ رپورٹ میں قومی سلامتی سے متعلق چند حساس معلومات بھی شامل ہیں۔

گذشتہ برس اکتوبر میں اخبار میں شائع ہونے والی ایک خبر کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حکومت کا نقطہ نظر واضح کردیا ہے کہ رپورٹ کا ہر حصہ جاری کیا جائے گا اور کچھ بھی چھپا نہیں رہے گا

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) پاناما پیپرز کے معاملے پر تشکیل دی گئی ہے اور اس کے اراکین سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات اسٹینڈرڈ آپریٹیو پروسیجر (ایس او پی) پر عمل درآمد کریں گے، لہذا قوم کو اس کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما پیپر کیس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کا نقطہ نظر پہلے دن سے ہی واضح ہے کہ وہ عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک کا 70 واں یوم آزادی پورے قومی جذبے سے منائی گی

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ