ہیڈلائنز


سی پیک کے بعد دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کو دیکھ رہے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آ باد : پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرل الثانی نے کہاہے کہ ملائیشیا سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے بھی مواقع کا جائزہ لے رہاہے،سی پیک کے بعد دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان نے سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز پر اگر قابو پا لیا تو ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے۔ منگل کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں ملائشیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرل الثانی بن مجتبر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین تعلقات کے 60 برس مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 160مختلف شعبوں میں تعاون

موجود ہے جس میں مزید اضافہ جاری ہے،ریاستی حکومتی عوامی ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔ڈاکٹر حسرل الثانی بن مجتبر نے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین باہمی تجارت کا حجم 1.4 ارب ڈالرز ہے، ماضی میں یہ حجم 3 ارب ڈالرز تھا تاہم عالمی منڈیوں کے حالات کے باعث اس میں کمی ہوئی،او آئی سی ممالک میں پاکستان ملائشیا کا 5واں بڑا شراکت دار اور تجارتی پارٹنر ہے پام آئل, زراعت اور دیگر شعبوں میں کافی پوٹینشل موجود ہے۔ملائشیا کے ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملائشیا سی پیک میں شمولیت کے حوالے سے بھی مواقع کا جائزہ لے رہے ہے،سی پیک کے بعد دنیا بھر کے سرمایہ کار پاکستان کو دیکھ رہے ہیں پاکستان میں ابھی بھی سیکیورٹی کے حوالے سے کافی بڑے چیلنجز موجود ہیں، حالات میں بہتری آئی ہے اگر پاکستان اس مسلے پر قابو پا لے تو وہ ایشیا کا ٹائیگر بن سکتا ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں حالات میں بہتری کے ساتھ بہت سے سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، پانچ ہزار پاکستانی طلبہ ملائشیا کی جامعات میں زیر تعلیم ہیں،بہت سے شعبوں بالخصوص ایروسپیس میں تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 59%
Wind: N at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 20°C Partly cloudy
Sunday 12°C / 20°C Mostly sunny
Monday 12°C / 20°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 20°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ