ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحققیات کے لیے 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحققیات کے لیے 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جو کل کیس کی سماعت کرے گا۔

 سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں جب کہ بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ کل دوپہر ڈیڑھ بجے پاناما کیس کی سماعت کرے گا جس میں کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے 20 اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں اکثریتی ججوں کے فیصلے پر کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 58%
Wind: WSW at 6.44 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ