ہیڈلائنز


طارق فاطمی نے فارن آفس کے عملے اور ساتھیوں کے نام خط

Written by | روزنامہ بشارت

معاون خصوصی طارق فاطمی نے فارن آفس کے عملے اور ساتھیوں کے نام خط لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کمیٹی کی سفارشات میں عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

خط میں ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ 50 سال تک پاکستان کی خدمت کی، اب ایسے الزامات تکلیف دہ ہیں۔

طارق فاطمی نے لکھا کہ اپنے کیریئر میں قومی سلامتی سمیت بہت سے حساس معاملات کو ڈیل کیا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت دیانت اور ایمانداری کے ساتھ سر انجام دی۔

یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو انگریزی اخبار ڈان میں صحافی سرل المیڈا کی جانب سے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ اجلاس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر عسکری اور سیاسی قیادت میں اختلافات ہیں۔

خبر پر سیاسی اور عسکری قیادت نے سخت ردعمل دیتے ہوئے قومی سلامتی کے منافی قرار دیا۔

ڈان لیکس کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 79%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ