ہیڈلائنز


ایف آئی اے کی خاتون اہلکار غزالہ کو نوکری سےنکال دیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: بینظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر 2 مسافر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 2 مسافر خواتین پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کی جانب سے تشدد کے معاملے پر کارروائی مکمل کرلی گئی۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی خاتون اہلکار غزالہ کو نوکری سےنکال دیا گا۔
معاملے میں ملوث انسپکٹر ندیم کا کیس ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا گیا۔
ائیر پورٹ پر مسافر خواتین پر ایف آئی اے خاتون اہلکار کے تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے بھی نوٹس لیا تھا۔
چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری ایوی ایشن سے 3 دن کے اندر واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر خواتین کو بے دردی سے بالوں سے جکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔
واقعے کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا

Thunderstorms

30°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 66%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ