ہیڈلائنز


پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ڈان لیکس کا حکومتی نوٹی فکیشن مسترد کردیا، ڈان لیکس کا نوٹی فکیشن نامکمل ہے، رپورٹ انکوائری بورڈ کی سفارشات کے مطابق نہیں۔

ڈان لیکس پر بننے والی کمیٹی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے معاون خصوصی طارق فاطمی کو عہدے سے ہٹادیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کیجانب سے جاری ہو نیوالے اعلامیے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخط ہیں، جسمیں وزیراعظم نے پرنسل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے، راؤ تحسین کیخلاف کا رروائی انیس سو تہتر کے قوانین کے تحت ہوگی۔

رپورٹ میں چارافراد اور ایک ادارے پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔

ظفرعباس اور رپورٹر سرل المیڈا کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کیا گیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی پررپورٹنگ صحافتی اقتدار کے مطابق ہونی چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے پی این ایس پرنٹ میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق وضع کرے

Cloudy

21°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 34%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Scattered showers
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 8°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 17°C Cloudy
Tuesday 11°C / 16°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ