ہیڈلائنز


ایران نے 8 سرحدی محافظوں کی ہلاکت پر احتجاج ریکارڈ کروایا

Written by | روزنامہ بشارت

بلوچستان میں سرحد کے قریب مسلح افراد اور ایرانی فورسز کی جھڑپ کے دوران 10 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔

جھڑپ کے بعد ایرانی پولیس کا کہنا تھا کہ محافظوں کو دور تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے ہتھیاروں کے ذریعے ہلاک کیا گیا اور اس کی ذمہ دار پاکستان حکومت ہے۔

دوسری جانب ایرانی عسکریت پسند گروپ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جو گذشتہ کچھ سالوں سے سیستان اور بلوچستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں متعدد حملے کرچکی ہے۔

جمعہ (28 اپریل) کو تہران میں ہونے والی ملاقات میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی سفیر پر زور دیا کہ پاکستان مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت دہشت گردوں کی گرفتاری اور ان کو سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی‘۔

مزید کہا گیا، ’بدقسمتی سے پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایرانی سرحد سب سے غیر محفوظ ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اسلام آباد اپنے پرانے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات کو ہونے سے روکے گا‘۔

پاکستانی سفیر نے حملے میں محافطوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔

جولائی 2016 میں پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب ہونے والی ایک ایسی ہی جھڑپ میں 4 ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے تھے۔

مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور منشیات اسمگلروں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں کیونکہ یہ علاقہ افغانستان سے منشیات کی ایران، عرب ممالک اور یورپ میں اسمگلنگ کے لیے اسعتمال ہوتا ہے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ