ہیڈلائنز


ریاض حسین پیرزادہ مستعفی

Written by | روزنامہ بشارت

امور وزارت میں مداخلت پر لیگی وزیر ریاض حسین پیرزادہ شدید سیخ پا ہوئے اور اپنے ساتھی کی دخل اندازی پر عہدہ چھوڑ بیٹھے۔

وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نےاستعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔

وزیر اعظم کو پیش کیے گئے استعفیٰ میں ریاض حسین پیرزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پر کاٹ کر سوال کیا جا رہا ہے کہ اڑتے کیوں نہیں؟ وزارت ایسے نہیں چلتی، کرپٹ لوگ غریبوں کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گدھ پاکستان اسپورٹس بورڈ پر نظریں گاڑے بیٹھے ہیں۔ نیب نے فواد حسن کے خلاف چپ کیوں سادھی ہوئی ہے؟

ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اختر گنجیرا کو کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے بھارت بھیجا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری نے چوہدری نثار کی بیٹی کو بھارت بھیجنے پر سوال نہیں اٹھایا تو اختر گنجیرا کے معاملے پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 22°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ