ہیڈلائنز


سجن جندال اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان نے دس روز کا ویزہ جاری کیا

Written by | روزنامہ بشارت

بھارت سے آنے والے اسٹیل کے بہت بڑے تاجر سجن جندال اور ان کے ساتھ آنے والے دو افراد کو ویزا پاکستان کی جانب سے ہی جاری کیا گیا تھا۔

سجن جندال کے ویزے کی کاپی حاصل کرلی، جس کے مطابق سجن جندال اور ان کے دو ساتھیوں کو 10 دن کے لیے پاکستان میں بزنس کیٹگری کا ویزا جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ویزا 25 اپریل کو دہلی سے جاری ہوا جو وزیراعظم ہاؤس اور دفتر خارجہ کی ہدایت پر جاری ہوا۔ اطلاعات ہیں کہ سجن جندال اور ان کے ساتھیوں کے پاس صرف اسلام آباد اور لاہور کا ویزا تھا لیکن وہ خلاف قانون مری کی سیر کو گئے اور کسی بھی سیکیورٹی ادارے نے انہیں گرفتار نہیں کیا نہ ہی پوچھ گچھ کی زحمت گوارا کی۔

یاد رہے کہ بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندال سمیت بھارت کا تین رکنی وفد خصوصی طیارے سے کابل سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

بھارتی وفد میں سجن جندال، سوکیت سنگال، وریندر ببرسنگھ شامل تھے۔ تین رکنی وفد گزشتہ رات 10بجے اسلام آباد سے مری گیا تھا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 40%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 11°C / 19°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 12°C / 18°C Sunny
Tuesday 11°C / 19°C Sunny
Wednesday 11°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 18°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ