ہیڈلائنز


ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری

Written by | روزنامہ بشارت

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد پوری قوت سے جاری ہے، پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق افغان علاقے ننگرہارسے خیبرایجنسی میں داخلے کی اطلاع ملی تھی جس پر بھرپور کارروائی کی گئی۔

پاک فوج نے وادی راجگال کےعلاقے ستارکلے اور نارائی ناؤ میں فضائی کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی حالت میں فرار ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق فضائی کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے جبکہ زخمی اوربچ جانے والے دہشت گرد واپس افغان صوبے ننگر ہار کی طرف بھاگ گئے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ