ہیڈلائنز


ایرانی حکومت سعودی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کاوشوں کی بجائے کسی پوشیدہ ایجنڈے کے طور پر دیکھتی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:  ایران نے سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان کو صاف انکار کر دیا ۔”نجی اخبار“ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی کوششوں کے باوجود ایران نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ۔ وزارت خارجہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کو سعودی فوجی اتحاد میں شامل کرنے کے حوالے سے کوشش کر رہا تھا مگر ایرانی حکومت سعودی فوجی اتحاد کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کاوشوں کی بجائے کسی پوشیدہ ایجنڈے کے طور پر دیکھتی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی پوزیشن کو کلیئر کرنے اور ایران کو سعودی اتحادکے ایجنڈے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ”ہم ایران کو مطمئن کرنے اور یہ بتانےکیلئے اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب پاکستان کیلئے ضروری ہیںاور ابھی بھی پر امید ہیں کہ پاکستان ایران کو اس اتحاد کا حصہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گا “۔ چند روز قبل ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران جنرل (ر ) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد میں بطور سربراہ تقرری کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 25%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 21°C / 29°C Sunny
Friday 21°C / 29°C Sunny
Saturday 21°C / 28°C Sunny
Sunday 20°C / 28°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Mostly sunny
Tuesday 18°C / 25°C Sunny
Wednesday 21°C / 27°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ