ہیڈلائنز


حادثے کا شکار‘نوجوان شاعرہ انتقال کرگئیں

Written by | روزنامہ بشارت
کتاب میلے کی اختتامی تقریب کے فوراً بعد پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر کے مین آڈیٹوریم کے 12 فٹ بلند اسٹیج سے نیچے گرکرنوجوان شاعرہ فرزانہ ناز شدید زخمی ہوئیں اور پھر ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز انتقال کرگئیں۔ مین آڈیٹوریم میں اسٹیج اورحاضرین کے درمیان حد فاصل رکھنے کے لیے ایک خالی جگہ ہے جس کا فرش سنگِ مرمر کا ہے۔ فرزانہ سیڑھی سے چڑھتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور سر کے بل اس خالی جگہ میں جا گریں۔ انہیں فوراً شفاانٹرنیشنل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ ہوش میں نہ آسکیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ان کے سر اور ریڑھ کی ہڈی پر شدید چوٹیں آئی تھیں‘ انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں رکھا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کئی افراد اس کھائی نما جگہ میں گر کر زخمی ہوچکے ہیں، لیکن انتظامیہ اس تعمیری نقص کو درست کرنے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتی۔ فرزانہ ناز کا گزشتہ سال ہی پہلا شعری مجموعہ ’ہجرت مجھ سے لپٹ گئی ہے‘ شائع ہوا تھا جسے ادبی حلقوں میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔  
Sunny

27°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: SSW at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ