ہیڈلائنز


جھوٹے طریقے اختیار کر کے وزیراعظم کی صاحبزادی کا نام ڈان لیکس سے جوڑا جارہا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کمیشن کے معاملے پر ذرائع سے رپورٹنگ کی جارہی ہے جو افسوسناک ہے، سب کو رپورٹ آنے کا انتظار کرنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما فیصلے پر آنے والے اختلافی نوٹ کو تماشہ بنا کر قومی سلامتی کے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو غلط طریقے سے پیش کرنا بھی عدالت کی توہین ہے، سپریم کورٹ کے ججز کے اختلافی نوٹ پر تماشہ مچایا جارہا ہے جو اچھا عمل نہیں، ملک سے جھوٹے الزامات لگانے کی روایت کو ختم ہونا چاہیے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ڈان لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف مریم نواز کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے جس کا مقصد انہیں اس میں شامل کرنا ہے، جھوٹے طریقے اختیار کر کے وزیراعظم کی صاحبزادی کا نام ڈان لیکس سے جوڑا جارہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈان لیکس کمیشن کے معاملے پر ذرائع سے رپورٹنگ کی جارہی ہے، تمام لوگوں کو رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ رپورٹ سامنے آنے پر اصل حقائق بیان کیے جاسکیں

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 61%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ