ہیڈلائنز


کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ، آئی ایس پی آر

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا رحمان الدین مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرحملوں میں ملوث تھا جب کہ مشتاق خان نے فورسز پرحملہ کرکے متعدد سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کا عبیدالرحمان معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے جب کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے فعال رکن ظفر اقبال نے فورسز پر حملے کرکے جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایف سی اہلکار کو شہید کیا تھا۔

Mostly sunny

17°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 46%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 20°C Sunny
Tuesday 13°C / 18°C Partly cloudy
Wednesday 11°C / 20°C Sunny
Thursday 10°C / 20°C Sunny
Friday 11°C / 17°C Sunny
Saturday 12°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ