ہیڈلائنز


کور کمانڈر کانفرنس میں پاناماکیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ زیرغور

Written by | روزنامہ بشارت
راولپنڈی : آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوج جے آئی ٹی میں قانون کے مطابق شفاف طریقے سے اپنا آئینی کردارادا کرے گی۔ فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کورکمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی‘ خطے میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں اور آپریشن ردالفساد پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاناما کیس  کی جے آئی ٹی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا  ہے کہ ’’ جی ایج کیو میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں  پاناماکیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ زیرغورآیا ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فوج شفاف طریقے سے اپنا آئینی کردارادا کرے گی۔    Follow Maj Gen Asif Ghafoor    ✔@OfficialDGISPR CCC at GHQ. "Institution, through its members in JIT shall play its due role in a legal & transparent manner fulfilling confd reposed by SC" 2:33 PM - 24 Apr 2017        1,1491,149 Retweets      2,6972,697 likes   ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج جے آئی ٹی میں قانون کے مطابق شفاف طریقے سے کردارادا کرے گی، اجلاس کےشرکاء نے اس عزم کااظہار کیاکہ فوج ادارے کی حیثیت سے سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی۔
Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 60%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ