ہیڈلائنز


عدالت کا احترام ہم سب نےکرناہے

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی پیش ہوئے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نےسماعت کےدوران کہاکہ عدالتیں قانون کےمطابق کام کرتی ہیں اور قوم کے لیڈر ہونے کے ناطے آپ پربھاری ذمہ داری ہے۔انہوں نےکہاکہ آپ کی ایک آواز خرابی کو بہتری میں بدل سکتی ہے۔

جسٹس ثاقب نثار  نےکہاکہ عمران خان آپ عام آدمی نہیں،خان صاحب آپ میں لیڈرشپ کوالٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ بداعتمادی کی فضاکو ختم کرناہوگا۔

چیف جسٹس پاکستان نےغیرقانونی تعمیرات کامعاملہ اجاگر کرنےپرعمران خان کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ معاملے کی قانونی پوزیشن کا جائزہ لینا ہوگا۔

چیف جسٹس نےکہاکہ عدالت کو آپ کی یاآپ کے وکیل کی معاونت درکارہوگی۔انہوں نےکہاکہ دیکھنا ہوگا کہ ناسور کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔

بنی گالہ میں ماحولیات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کےدوران چیف جسٹس نےکہاکہ اسکول میں آپ کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ مجھے آج بھی آپ کی شارٹ یاد ہے،آپ نےاتنی زور سے ہٹ کیا تھا کہ بال چرچ سے باہر چلی گئی تھی۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 52%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Sunday 10°C / 17°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Sunny
Tuesday 8°C / 13°C Partly cloudy
Wednesday 5°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Mostly sunny
Friday 11°C / 13°C Sunny
Saturday 9°C / 14°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ