ہیڈلائنز


آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں,آئیے مل کر اپنے پاکستان کو مضبوط بنائیں

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن ردالفساد سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے لین دین میں احتیاط کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شوروم میں گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دکان میں داخل ہوتا ہے، ابتدائی بات چیت کے بات جس پر دکاندار اُسے شرائط کے ساتھ گاڑی دینے پر رضامندی ظاہر کرتا ہے

راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن ردالفساد سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے لین دین میں احتیاط کریں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شوروم میں گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دکان میں داخل ہوتا ہے، ابتدائی بات چیت کے بات جس پر دکاندار اُسے شرائط کے ساتھ گاڑی دینے پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔

 

دکاندار داخل ہونے والےشخص کو کہتا ہے کہ گاڑی لینے کے لیے شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا اور اس کا کرایہ 5 ہزار ہوگا، جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ ان چیزوں کو چھوڑیں 10 ہزار روپے لیں اور گاڑی میرے حوالے کردیں۔

آگاہی پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں آکر غلط فیصلہ نہ کرلیں کیونکہ ممکن ہے اُن کے اس عمل سے خاندان، ملک اور شہر کو نقصان پہنچے۔

آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیے مل کر اپنے ملک پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں‘

Mostly cloudy

10°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 57%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 10°C / 19°C Mostly sunny
Saturday 11°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 11°C / 20°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny
Wednesday 11°C / 18°C Mostly sunny
Thursday 11°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ