ہیڈلائنز


اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انٹرنیٹ ووٹنگ کے آزمائشی تجربے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے انٹرنیٹ ووٹنگ کے آزمائشی تجربے کا فیصلہ کرلیا۔

ریڈیو پاکستان  کے مطابق اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر  جسٹس سردار محمد رضا کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آزمائشی بنیادوں پر انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نادرا حکام نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ یہ نظام تین مراحل میں متعارف کرایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ووٹروں کی تصدیق اور رجسٹریشن کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ تیسرے مرحلے میں نتائج تیار کیے جائیں گے۔

شرکاء کا موقف تھا کہ یہ منصوبہ آزمائشی منصوبے کے دوران سامنے آنے والی خامیاں دور کرکے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بوگس ووٹنگ اور پولنگ سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کا میزبان ممالک میں منفی تاثر جانے سے متعلق خدشات موجود ہیں۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WSW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ