ہیڈلائنز


چھوٹے گریڈ کا افسر بڑے گریڈ کے افسر کیخلاف کیسے تحقیقات کرسکتا ہے

Written by | روزنامہ بشارت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  20 اپریل پاکستان کا تاریخی دن ہے، ججز نے واضح کہا کہ یہ صادق اور امن نہیں رہے، پہلی بار سپریم کورٹ نے وزیراعظم کوغیر شفاف قرار دیا، ججز نے واضح کہا کہ نوازشریف ایماندار نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے شفاف تحقیقات کیلئے وزیراعظم استعفیٰ دیں ، عدات نے واضح کیا کہ وزیراعظم کی دستاویزات درست نہیں، فیصلہ یقینی طور پر منزل نہیں، کامیابی کی طرف پیش قدمی ہے، استعفیٰ دے کر ماحول پیدا کرنے میں ہی نوازشریف کی عزت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نوازشریف استعفیٰ دے کرآزادانہ تحقیقات کا موقع فراہم کریں، چھوٹے گریڈ کا افسر بڑے گریڈ کے افسرکیخلاف کیسے تحقیقات کرسکتا ہے، انصاف وعدل کا تقاضا ہے تحقیقات تک وزیراعظم کرسی چھوڑ دیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سپریم کورٹ احتساب کیلئے میکنزم بناتی تو سب سے پہلے خود پیش ہوتا، کل عدالت نے وزیراعظم کو کلین چٹ نہیں دی، کلیئر نہیں کیا۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کی کامیابی کا واحد راستہ ملکر کرپشن کے خلاف جدوجہد ہے، یہ نعرہ لگاتا رہوں گا کہ احتساب ہو اور سب کا ہو،سب سے پہلے میں احتساب کیلئے پیش ہوں اور پھرسب کا ہو۔


Read Basharat Online

 

 

PentaBuilders

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Partly cloudy

33°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 47%
Wind: SSE at 6.44 km/h
Monday 25°C / 32°C Thunderstorms
Tuesday 26°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 22°C / 27°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 25°C Thunderstorms
Friday 22°C / 29°C Mostly sunny
Saturday 22°C / 31°C Mostly sunny
Sunday 25°C / 32°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ