ہیڈلائنز


تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس: ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،محرم کے بعد ہر ہفتے دو جلسے، استعفے منظور کروانے کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں نے مستعفی ہونے والے ارکان میں سے کسی بھی رکن کا استعفیٰ واپس نہیں لیا جائے گا بلکہ سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کروائی جائے گی اور آ ئندہ ہونے والے تمام ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ محرم الحرام کے بعد کے ہر ہفتے میں دو جلسے کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک

انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں منعقد ہو جس میں اہم معاملات پر فیصلے کئے گئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے بتایا کہ اجلاس کے دوران 30 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخ ساز دھرنا دینے کی حکمت عملی طے کی گئی اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کام کرے گیاور یقینی بنایا جائے گا کہ اس دن پورے ملک سے کثیر تعداد میں پاکستانی اسلام آباد آ ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے دھرنے میں شامل پاکستانی خواتین کی توہین کی ہے، ان کے تمام بیانات ان کی گندی ذہنیت کے عکاس ہیں تاہم ہم ان پرہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں اور اس حملے کو بلوچستان کی صوبائی حکومت کی ناکامی ہے۔حکومت سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اس سے قبل مذاکرات صرف وقت کا ضیاع ہوں گے اور ہم ایسے کسی کام میں دل چسپی نہیں رکھتے لیکن اگر کسی کو خیبر پختونخواہ میں دھاندلی کا شبہ ہے تو ہم تمام کے تمام حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفے کسی صورت واپس نہیںلئے جائیں گے بلکہ 29 اکتوبر کو سپیکر کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کروائیں گے تاہم تصدیق کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی مشترکہ طور پر ہی سپیکر قومی امسبلی کے سامنے پیش ہوں گے اور جب جب دوسری اسمبلیوں کے ارکان کو طلب کیا جائے گا وہ بھی مشترکہ طور پر جا کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمار ڈوگر کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ نہ تو کوئی دعوت دی گئی ہے اور نہ ہی وہ شامل ہوئے ہیں۔

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ