سابق صدر آصف زرداری نے ہنگامی پریس کانفرنس طلب

Written by | روزنامہ بشارت

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بلاول ہاؤس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کے بعد پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے شام 4 بجے پریس کانفرنس طلب کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پاناما کیس کے فیصلے کے بعد وزیراعظم پاکستان سے استعفے سمیت کچھ سخت قسم کے مطالبات متوقع کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل سندھ کے صوبائی وزیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اخلاقی جواز ختم ہوچکا ہے‘ مٹھائی کس بات کی بٹ رہی ہے؟۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس ابھی ختم نہیں ہوا ‘ ابھی تحقیقات باقی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے آئندہ ردعمل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرے قائد اسلام آباد میں موجود ہیں جلد ہی ان کی جانب سے موقف آجائے گا۔

عدالت عظمیٰ کے لارجر بنچ میں سے دوججز چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اورجسٹس اعجاز افضل نے وزیراعظم کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جسٹس اعجازالاحسن‘ جسٹس عظمت سعید شیخ اورجسٹس گلزار نے وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف جے آئی ٹی کے تحت تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں رقم قطر جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے‘ جے آئی ٹی میں نیب ‘ آئی ایس آئی ‘ ایم آئی ‘ ایف آئی اے اور سیکیورٹی ایکسچینج کا نمائندہ شامل ہوگا۔


Read Basharat Online

روزنامہ بشارت ٹویٹر


Follow Daily_Basharat on Twitter
Showers

26°C

اسلام آباد

Showers
Humidity: 31%
Wind: W at 17.70 km/h
Mostly cloudy

36°C

لاہور

Mostly cloudy
Humidity: 15%
Wind: WNW at 11.27 km/h
SP_WEATHER_BREEZY

31°C

کراچی

SP_WEATHER_BREEZY
Humidity: 59%
Wind: WSW at 51.50 km/h
Sunny

26°C

کوئٹہ

Sunny
Humidity: 5%
Wind: WNW at 22.53 km/h
Partly cloudy

32°C

پشاور

Partly cloudy
Humidity: 20%
Wind: ESE at 22.53 km/h