ہیڈلائنز


پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ڈاکٹر شاہد مسعود نے بڑا اعلان کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ اگر پانامہ کیس کے فیصلے میں کلین چٹ مل گئی تو میں 20 تاریخ کی رات یا 21 تاریخ کو ٹی وی پر بیٹھ کر بتاﺅں گا کہ منی لانڈرنگ کیسی کی جاتی ہے اور بیان حلفی پر جھوٹ کیسے بولا جاتا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وہ فیصلہ آئے گا جو قانون کے مطابق ہو گا اور قانون کے مطابق یہ فیصلہ ہو گا کہ کیا قطری خط صحیح ہے؟ اگر یہ صحیح ہے تو میں  20 تاریخ کے بعد یہاں ٹی وی پر بیٹھ کر اعلان کروں گا کہ مستقبل میں کیا کرنے جا رہا ہوں، میرے پاس کتنے خطوط ہیں، کتنے ممالک کے کتنے شہزادوں کے خط ہیں۔ میں 21 تاریخ کو یا 20 تاریخ کی رات کو یہاں ٹی وی پر بیٹھ کر بتاﺅں گا کہ منی لانڈرنگ کیسے کی جاتی ہے، بیان حلفی پر جھوٹ کیسے بولا جاتا ہے، قدم بڑھاﺅ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ  ہیں، کیا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اومنی گروپ، گنے کا کھیل اور باغ ابن قاسم، یہ سب کیا ہے۔ ایک وقت آ جاتا ہے کہ آپ اپنا نہیں بلکہ اگلی نسلوں کے بارے میں سوچتے ہیں، انہوں نے اگلی نسلیں برباد کی ہیں، سب کو دکھ ہے یونیورسٹی والے واقعے کا اور نورین کا، جو میرٹ پر کالج میں گئی اور پھر داعش میں شامل ہو گئی 

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 54%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 12°C Partly cloudy
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 8°C / 15°C Partly cloudy
Sunday 9°C / 13°C Mostly cloudy
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ