ہیڈلائنز


ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد بیرون ملک جانے کا امکان

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے جلد بیرون ملک دورے کا امکان ہے جس کی تصدیق عوامی تحریک کے رہنماءڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی کردی۔ عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرکے ملک بھر میں دھرنے دیئے جانے کے اعلان پر

آئندہ کا پروگرام بھی شکوک و شبہات کاشکار ہوگیا تھا لیکن اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد یورپ اور امریکہ کے دورے پر روانگی کا امکان ہے جو ایک مہینے پر محیط ہوسکتاہے ۔  عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل رحیق عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک دورے کی تجویز زیرغور ہے ، وہ چندہ مہم کے لیے امریکہ اور یورپ کا دورہ کرسکتے ہیں اور بیرونی تنظیم سازی کا عمل بھی مضبوط اور فعال کرناچاہتے ہیں ۔  اُنہوں نے بتایاکہ پوری تحریک میں تنظیم کے غیرممالک میں مقیم شہریوں نے بھرپور ساتھ دیا اورعلامہ طاہرالقادری اُن کا شکریہ بھی اداکریں گے ۔

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 65%
Wind: N at 6.44 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ