ہیڈلائنز


پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کیا گیا تو عدالت جائیں گے،احمد رضا قصوری

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سابق صدر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کیا تو وہ اس فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے غداری کیس میں پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا

وکالت نامہ جمع کرایا تھا، اس کے باوجود ان سمیت غداری کیس سے منسلک تمام وکلا اب بھی سابق صدر کی قانونی ٹیم کا حصہ ہیں۔ احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آج رات  تک پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا جائے گا کیونکہ خصوصی عدالت اپنے فیصلے میں واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ سابق صدر کو نقل وحرکت کی مکمل آزادی ہے، اگر پرویز مشرف کا نام سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے نہ نکالا گیا تو وہ اس کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 54%
Wind: NW at 11.27 km/h
Friday 4°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 13°C / 17°C Sunny
Wednesday 9°C / 17°C Sunny
Thursday 9°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ