ہیڈلائنز


کلبھوشن یادیو کو سزا ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پردی گئی ہے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پردی گئی ہے،اس کو سزا دینا ہمارا کام ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے لاپتہ لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل نے میڈیا بریفنگ کے بعد صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا عملدرآمد قواعد کے مطابق کردیا جائے گا اسےٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو ریاست مخالف سرگرمیوں پرپکڑا، اس کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی ہوئی،یہ فوج کا کام تھا اور فوج نے کہا کہ ہم کمپرو مائز نہیں کریں گے، اب آگے کا قانونی عمل ہے، کیس ایپلٹ کورٹ میں جائے گا اس کا فیصلہ آئے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایسے ثبوت پرسزاسنائی جسے کسی فورم پر جھٹلایا نہیں جا سکتا، اگر اسے کسی بھی فورم پر لے جایا گیا تو فوج اپنا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑے گی، کلبھوشن کو قانون کے تحت قونصلر رسائی نہیں مل سکتی تھی اور نہ ملے گی

Clear

6°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 74%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Thursday 7°C / 14°C Sunny
Friday 8°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Sunny
Sunday 8°C / 17°C Mostly sunny
Monday 11°C / 17°C Rain
Tuesday 12°C / 15°C Mostly sunny
Wednesday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ